ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

شیر افضل مروت میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کے سامنے پھٹ پڑے

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر کے سامنے ہی پھٹ پڑے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے شہریار آفریدی کی دھمکی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی بہت ساری قربانیاں ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم سے کریں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرچکے اور بیانات دے چکے، ان کا واپس آنیکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، جب عمران خان رہا ہوں گے تو اس وقت دیکھیں گیکس کس کو پارٹی میں واپس آنا ہے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی توہین ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیرافضل مروت بیک فٹ پر نہیں ہیں اور نہ ہوسکتے ہیں۔ایک صحافی کے سوال پر شیر افضل نے کہا کہ میں آپ کی بات کو درست قرار دیتا ہوں، میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، یہ لوگ میرے بغض میں کررہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ درست ہے پارٹی کے اندرکچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھناچاہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…