بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے،شاہد آفریدی

datetime 5  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے۔شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب سے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں اپنی زندگی کی روشنی یعنی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرے پر جا رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں تمام بیٹیوں کے والدین کے لیے دعا گو ہوں جیسا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں، اس لیے ان کی تمام خواہشات کو پورا کرنا اور ان کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمات میں سے ایک ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہماری تمام خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں اور وہ خود کو بیٹیوں کا باپ ہونے پر خوش قسمت انسان قرار دیتے ہیں۔وہ اکثر ہی اپنے انٹرویوز میں نبی کریم ۖ کے بیٹیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی مثال دیتے ہوئے زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت اور ان کی اچھی تربیت پر زور دیتے نظر آتے ہیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…