منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹاکر ذمے داری بابر اعظم کو سونپنا ایک اسٹریٹجک قدم ہے ،پی سی بی

datetime 1  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاہے کہ شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹاکر ذمے داری بابر اعظم کو سونپنا ایک اسٹریٹجک قدم ہے جس کا مقصد ورک لوڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنانا تھا۔ایک بیان میں پی سی بی نے کہاکہ شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک اسٹار فاسٹ بولر ثابت کیا ہے،انہوں نے کئی برسوں سے پاکستان کے پیس اٹیک کی قیادت کی ہے،بورڈ ان کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لمبے کیریئر اور فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کے ضمن میں بورڈ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔پی سی بی نے کہاکہ ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہے کہ پی سی بی کے اہم بولرز اپنے کھیل میں نمایاں رہیں۔پی سی بی کے مطابق بورڈ نہیں چاہتا کہ قومی ٹیم بولنگ کے وسائل کے حوالے سے انجریز کے بحران سے دوچار ہو جیسا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022سے پہلے شاہین آفریدی انجرڈ ہوئے تھے اور آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ٹیم کونسیم شاہ کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…