بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری،سردی بڑھ گئی

datetime 30  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم (این این آئی)وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،مختلف علاقوں پر برفباری سے سفیدی چھا گئی ہے،اپر گریس، ہلمت،تابٹ،اڑانگ کیل، رشونٹر، سرداری ساناڑ، لوات بالا سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔نیلم،ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھ مقام اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،بالائی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام کے متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ اتوار کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، چمن، پشین اور زیارت میں تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 6اورزیارت میں 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…