لندن(اے این این)وزیراعظم نواز شریف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیاہے کہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف درپردہ جنگ بند کی جائے ، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کےلئے نیک نیتی کے ساتھ ٹھوس تجاویز دیں،ہمسایہ ملک کو جلد یابدیر میری تجاویز پر غورکرنا ہوگا ،ملک میں تخریبی کارروائیوں میں ” را“ کے ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ کوپیش کردیئے،کشمیریوں پربھارتی مظالم کامعاملہ بھی اٹھایا،عالمی سطح پرہماری بات سنی اورمانی جا رہی ہے ،آئندہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ( ن) فاتح بن کرسامنے آئے گی۔وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد لندن پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صرف مسائل ہی نہیں ان کا حل بھی بتایا، ہم نے خطے میں امن کے لیے خلوص کے ساتھ تجاویز دی ہیں،امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے، امن کے لیے پاکستان کی تجاویز پرعمل کرناہوگا، اس راستے پر آج آیا جائے یا کل راستہ یہی ہے، جتنی جلد یہ راستہ اختیار کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے، بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیرمیں ظلم کا راستہ چھوڑنا پڑے گا،عالمی سطح پر کشمیر کے بارے میں پاکستان کی بات سنی اورمانی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت الزام تراشی سے گریز کرے پاکستان کے پاس ملک میں تخریبی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں اورانہوں نے ان ثبوتوں کا اقوام متحدہ کے ساتھ تبادلہ کیا ہے ۔ بھارت کی طرف سے ان کے چار نکاتی امن فارمولے کو مسترد کئے جانے سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو جلد یابدیر ان کی تجاویز پر غورکرنا ہوگا۔ نوازشریف نے کہاکہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں کیونکہ کشیدگی سے ترقیاتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ ۔انہوں نے کہاکہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کو ختم ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو متوازن سوچ اپنانی چاہیے کیونکہ دشمنی نے صرف ترقی کے عمل میں خلل ڈالا ہے ۔آئندہ ضمنی انتخابات سے متعلق نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن فاتح بن کرسامنے آئے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمیں ہی کامیابی حاصل ہوگی۔سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے قتل کے مقدمے میں صحافی مارک سیگل کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہاکہ مارک سیگل کا بیان میں نے بھی پڑھ لیااورآپ نے بھی پڑھ لیاہوگا۔
سرحد پار سے پاکستان کے خلاف درپردہ جنگ بند کی جائے ، وزیراعظم

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچےکا ویزا نہ ہونے پر والدین اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر طیارے پر چلےگئے
-
مورج میں چھ دن
-
یوکرین میں چین، پاکستان کے کرائے کے جنگجو روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں: ...
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت
-
تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
نئے گیس کنکشن کے خواہش مندوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
-
لاہور: چینی شہری کی چوری شدہ کروڑوں روپے کی رقم میں خورد برد کا ...
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر’ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
-
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات
-
خوبصورت نوجوان لڑکی نے آدمی کو شادی کے لیے بلایا آگے سے”سسرال والے “ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچےکا ویزا نہ ہونے پر والدین اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر طیارے پر چلےگئے
-
مورج میں چھ دن
-
یوکرین میں چین، پاکستان کے کرائے کے جنگجو روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں: صدر زیلنسکی
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت
-
تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
نئے گیس کنکشن کے خواہش مندوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
-
لاہور: چینی شہری کی چوری شدہ کروڑوں روپے کی رقم میں خورد برد کا انکشاف، ایس ایچ او سمیت سات اہلکار...
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر’ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
-
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات
-
خوبصورت نوجوان لڑکی نے آدمی کو شادی کے لیے بلایا آگے سے”سسرال والے “ کچے کے ڈاکو نکلے
-
گلیشیئر کی زد میں آ کر28سال قبل لاپتہ ہونےوالے نوجوان کی صحیح سلامت لاش برآمد،تدفین کردی گئی
-
کراچی لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بنا سرجری تالا نکال لیا گیا