لاہور (نیوز ڈیسک) علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے لیکن چند دن قبل انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ جاوید اقبال علامہ اقبال کے بڑے صاحبزادے تھے اور علامہ اقبال نے ان پر جاوید نامہ کے نام سے شاعری بھی کی تھی۔ جاوید اقبال ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج تھے اور سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ جاوید اقبال کی اہلیہ بھی ہائی کورٹ کی جسٹس ریٹائرڈ ہیں۔ جاوید اقبال پانچ اکتوبر 1924 کو پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی