اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیپرا کا عوام کو بڑا جھٹکا، بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے رات کی تاریکی میں صارفین پر بجلی بم گراتے ہوئے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اضافی وصولیاں مارچ کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے-الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، اس اضافے کے نتیجے میں بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 66 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جنوری 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت مکمل کرنے کے بعد نیپرا نے بھاری فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا تاہم تحقیقات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں اور نیپرا نے بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔دوران سماعت چیئرمین نیپرا پاور ڈویژن اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر سخت نالاں تھے، انہوں نے کہا تھا کہ کمپنیاں اپنے معاملات سیدھے کرلیں اور اپنی نااہلی کی سزا عوام کو نہ دیں، نیپرا اتھارٹی کو ربڑ اسٹمپ نہ سمجھا جائے۔چیئرمین نیپرا نے جنوری کی بھاری فیول ایڈجسٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…