اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹاک مارکیٹ میں 60 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی

datetime 19  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھی گئی جس کے سبب 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج، سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت اور دو اکثریتی نشستوں کی حامل جماعتوں کے درمیان حکومت سازی پر بات چیت جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتار چڑھائو کے بعد تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 60 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔مارکیٹ میں تیزی کے سبب 52 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 87ارب 50کروڑ 04لاکھ 31ہزار 725روپے کا اضافہ ہوگیا۔

حصص کی تجارتی سرگرمیوں پر سیاست میں اتار چڑھا بھی اثرانداز ہیں یہی وجہ ہے کاروباری دورانیے کے دوران گھبراہٹ میں حصص کی فروخت بڑھنے سے ایک موقع پر 681 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن بعد دوپہر آئل اینڈ گیس اور پاور سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے جاری مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی۔اس سے ایک موقع پر 632پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 586۔79 پوائنٹس کے اضافے سے 60459.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 247.54 پوائنٹس کے اضافے سے 20346.85 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1919.18پوائنٹس کے اضافے سے 100424.88پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 355.96 پوائنٹس کے اضافے سے 29398.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی بہ نسبت 17 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 26کروڑ 17لاکھ 99ہزار 826 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 330 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔

ان میں 170 کے بھائو میں اضافہ 139 کے داموں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھائو373.35 روپے بڑھ کر 8739 روپے اور انڈس موٹرز کمپنی کے بھاو 51.28روپے بڑھ کر 1501.94 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھا 289.89 روپے گھٹ کر 7910.11 روپے اور پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے بھائو 38.25روپے گھٹ کر 471.75 روپے ہوگئے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…