اسلام آبا د(این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کیلئے ری گیسفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2024 سے ہوگا۔آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی ڈی ای ایس کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ہے،آر ایل این جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا ویب سائٹ پر موجود ہے۔