بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی موجودگی میں اسرائیلی وزیر اعظم کا ڈنر پروگرام منسوخ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا میں اطالوی ریستوران میں ڈنر کا پروگرام اس لئے منسوخ کردیا کہ وہاں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ اور وفد کے دیگر ارکان کے ساتھ ڈنر کے لئے موجود ہیں۔امریکی اخبار”نیویارک پوسٹ“کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران نیویارک میں پاکستان کے ساتھ ممکنہ محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈنر د پروگرام منسوخ کیا۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق نیتن یاہوکوعین وقت پر معلوم تھاکہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی اسی جگہ پر کھا نے کیلئے جائیں گے۔پاکستانی وزیراعظم نے منگل کی رات سرافینا آلویز میں کھانا کھایا۔یتن یاہو کی ٹیم نے بھی وہاں بکنگ کروائی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ پاکستانی رہنما بھی وہیں ہیں تو اسرائیلی رہنما وہاں نہیں آئے اور ڈنر پروگرام کی منسوخی کے فیصلے کی وجہ سیکورٹی خدشات بتایا۔ریستوران میں ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی اہلیہ اور دیگر دس افراد کے ساتھ ریستوران کے سیکنڈ فلور پر تین گھنٹے گزارے جبکہ ان کی سیکورٹی پر مامور افراد دو الگ الگ میزوں پر موجود تھے۔ان کی دعوت میں کسی بھی قسم کی شراب یا گوشت نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے وہاں پیزا کھایا اور سوڈا نوش کیا۔انہوں نے میٹھے میں سیب کے سموسے(ایپل پائی)،پنیر کیک اور چاکلیٹ سوفلے تناول کیا۔ انہوں نے اطالوی کیکTiramisu لینے سے انکار کر دیا کیونکہ اس میں الکحول کی آمیزش ہوتی ہے۔ جب وہ ریستوران سے رات ساڑھے دس بجے ر خصت ہونے لگے تو نواز شریف اور ان کی اہلیہ نے عملے سے اطالوی میں بات کی اور انہیں” گریزی“ بولا۔نیتن یاہو کی طرف کے ایک ذریعے کا کہنا تھا ” جب انہیں پتہ چلا کہ پاکستانی رہنما بھی ریستوران میں موجود ہیں تو انہوں نے وہاں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ نیتن یاہو کی سیکورٹی دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…