منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

150 سیٹوں کی اکثریت ہے، وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

datetime 9  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ہمارے پاس 150 سیٹوں کی اکثریت ہے، ہم وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائیں گے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کس کو وزیراعظم بنائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریزرو سیٹوں کے لیے پارٹی جوائن کرنا ضروری ہے، فیصلے کے لیے دو ہفتے کا وقت ہے کہ کسی اور پارٹی میں جانا ہے یا پی ٹی آئی میں رہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ابھی کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، ہم انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی وجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کیا، عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے صبح 10 بجے سے پہلے سارے نتائج آجائیں گے، کوشش کریں گے پارلیمنٹ کا حصہ رہیں۔انہوںنے کہاکہ جو بھی مسائل ہیں پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حل کریں گے، جمہوریت، معیشت کے لیے سب سے بات کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے اتحاد نہیں ہوسکتا، دیگر پارٹیوں سے اتحاد کے لیے پارٹی میں مشاورت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…