نیویارک(نیوز ڈیسک)پاکستان نے دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ کودے دیے، ڈوزیئر میں تصویری، آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جمعرات کو سیکریٹری جنرل بان کی مون سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی سے متعلق ڈوزئیر ان کے حوالے کردیا۔ڈوزیئر بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردوں کو سرمایہ اور اسلحہ فراہم کرنے کے تحریری، آڈیو، ویڈیو اور تحریری ثبوت پر مبنی ہے۔ یہ ڈوزیئر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے اگست میں دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی ہم منسب کو پیش کیا جانا تھام تاہم ملاقات کی منسوخی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈوزیئر کو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور سیکریٹری جنرل بان کی مون ثبوت بھارت کو بھی دیں گے۔ ڈوزیئر کی نقول سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بھی فراہم کی جائیں گے۔