اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کردیا،یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگی، چوہدری نثار علی خان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
Federal Minister for Interior & Narcotics Control, Chaudhry Nisar Ali Khan addressing a press conference in Islamabad on October 12, 2013.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر مرتب شدہ جامع پالیسی یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگی، ملک میں کام کرنے والی تمام غیر ملکی این جی اوز 60 دن کے اندر وزارت داخلہ سے آن لائن رجسٹریشن کی درخواست کریں گی اور آئندہ 60 دن کے اندر وزارت داخلہ ان این جی اوز کے کوائف اور کام کی نوعیت کے حوالے سے رجسٹریشن کا فیصلہ کرے گی اور مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوں گے جس کے دائرہ کار سے باہر اور پاکستان کے مالی، اقتصادی، سٹرٹیجک، سیکورٹی مفادات کے منافی کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جمعرات کو پنجاب ہاﺅس میں غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی ذمہ داری اکنامک افیئر ڈویژن کے پاس تھی، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر جامع پالیسی وضع کرنے اور این جی اوز کی فنڈنگ اور ان کے کام کے حوالے سے ذمہ داری وزارت داخلہ کو سونپی گئی اور ہدایت کی کہ 6 ماہ کے اندر پالیسی وضع کی جائے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے تین ماہ کے عرصہ میں یہ پالیسی مرتب کر دی ہے جس کا یکم اکتوبر سے نفاذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سی غیر ملکی این جی اوز نے پاکستان میں کام شروع کیا جس کی حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت نہیں لی گئی اور بہت سی این جی اوز ملک کے طول و عرض پر یہاں تک کہ ہائی سیکورٹی زونز میں بھی کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند بڑی این جی اوز کے دفاتر وزارت داخلہ نے بند کئے اور چند کو وارننگ بھی جاری کی، آج ہم ایک واضح پالیسی بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کا مقصد این جی اوز کیخلاف گھیرا تنگ کرنا نہیں

مزید پڑھئے: مارک سیگل نے مشرف کو مشکل میں ڈال دیا

بلکہ ان کو قانونی دائرہ کار میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے دیگر ممالک میں بھی این جی اوز پالیسی کے تحت کام کرتی ہیں اور ان ممالک کے قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے انہیں کام کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھی تمام غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک جامع پالیسی تیار کی ہے جس کے تحت تمام این جی اوز آئندہ 60 دن کے اندر اپنی آن لائن رجسٹریشن وزارت داخلہ یا حکومت پاکستان کے ساتھ کرائیں گی اور ان کے کوائف کی روشنی میں وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی کہ کن این جی اوز کو کام کی اجازت دینی ہے اور کن کو ملک سے باہر نکالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے دوست ممالک کی این جی اوز بھی پاکستان میں کام کر رہی ہیں ہم انہیں بھی یہ آگاہ کر رہے ہیں کہ رجسٹریشن کے عمل کا مقصد این جی اوز کو قانونی دائرہ کار میں کام کرنے کی اجازت فراہم کرنا ہے ان پر کوئی قدغن لگانا مقصود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت این جی اوز کو چلانے، ان کے مستقبل کی رجسٹریشن، کام کے طریقہ کار، فنڈنگ کے وسائل کی جانچ پڑتال اور موثر نگرانی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کو ریاست پاکستان کے مفاد کیخلاف کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت رجسٹریشن کے معاہدے کی مدت 3 سال کیلئے رکھی گئی ہے، این جی اوز کے کارکنوں کے ویزوں کے اجراءکی بھی نگرانی ہو گی اور ویزوں کو تبدیل کرانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مالی، اقتصادی، سٹرٹیجک، سیکورٹی مفادات کے منافی کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، اچھا کام کرنے والوں کو حکومت سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے معاملات بگاڑ کا شکار ہیں جنہیں درست کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، بہت سی این جی اوز بہت اچھا کام کر رہی ہیں لیکن اس پالیسی کا مقصد ان کی رجسٹریشن اور کام کے دائرہ کار کو قانونی ڈھانچے میں لا کر شفافیت لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سے دیگر معاملات، قومی شناختی کارڈ کا اجراءہو یا پاسپورٹ کا اجراءاس میں شفافیت نہیں برتی گئی اور بہت سے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث نادرا، ایف آئی اے اور پولیس کے افسران کو ہم نے معطل نہیں کیا بلکہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…