بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کا کسان پیکج کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آب(نیوزڈیسک) حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکج کو عارضی طور پر روکے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکج پرعملدرآمد روکنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کل کا فیصلہ سمجھ سے بالا ہے، یہ پیکج صرف لودھراں یا لاہور کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے تھا اور کسان پیکج کو الیکشن سے نہ جوڑا جائے تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے مرضی کے انتخابی نتائج چاہتے ہیں جب کہ انہوں نے خود کسانوں کے مطالبات کے لئے دباؤ ڈالا، عمران خان کو غریبوں کے لئے کوئی پیکج پسند نہیں، کنٹینروالی گالیاں عمران کی پستول تھی جو الیکشن کمیشن پر رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکج پر عملدرآمد عارضی طور پر روکتے ہوئے قرار دیا تھا کہ بلدیاتی شیڈول کے بعد کسی بھی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…