جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ کا حصہ تھے۔

جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ بینچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کوبھیجا جائے۔لاہور بارکے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش کی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہاکہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جائوں۔جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا جس کے بعد فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ نے بینچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجوادیا اور کہا کہ 3رکنی ججز کمیٹی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ تشکیل دے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…