بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوریاں ختم کریں، مسئلے حل کریں اور بھارت مذاکرات کرے، وزیراعظم

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بڑھ رہی ہے، ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو ایک بار پھر بات چیت کی پیشکش کی اور کہا کہ دوریاں ختم کریں، واجپائی کے پاکستان آنے کے بعد کیا ہوا دنیا جانتی ہے اور اب بھی اب بھی کچھ نہیں بگڑا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بل گیٹس پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اہم تعاون کر رہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی کے لئے پروگرام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔بعض ممالک دہشتگردی کے خلاف مہم کو مقبوضہ عوام کا حق خود ارادیت دبانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔نیویارک دورےمیں عالمی رہنماوں سےمثبت ملاقاتوں پرملیحہ لودھی کومبارکبادپیش کرتاہوں۔انہوں نے بتایا کہ عالمی لیڈروں سے ملاقات میں ان کو پاکستان کے مختلف معاملات پر اپنا موقف سمجھایا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون سے دوٹوک بات ہوئی اور کہا کہ کشمیر پر قرارداد ہم نے نہیں سلامتی کونسل نے منظور کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں ٹھوس تجاویز بھی دی ہیں۔وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک دوسرے سے شکایات میڈیا پر نہ لانے کا معاہدہ ہے، حالیہ حملے سے متعلق افغان قیادت کو ٹیلی فون کرکے بھی آگاہ کیا اور افغانستان سے انڈراسٹینڈنگ بھی ہے کہ تمام باہمی مسائل مل کر حل کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…