لاہور(نیوزڈیسک) فیس بُک اپنے رشتہ داروں دوستوں، رشتہ داروں اور عزیزوں سے رابطے کا سب سے منفرد اور بہترین ذریعہ ہے۔ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر ہم نہ صرف پیغامات بھیج سکتے ہیں بلکہ لوگوں کی تفریح کیلئے مختلف ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ پہلے پہل یہ فیس بُک صارف پر ہی منحصر تھا کہ وہ یہ ویڈیو دیکھا چاہتا ہے یا نہیں، لیکن گزشتہ دنوں فیس بُک نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو خود بخود چل پڑتی ہے۔ اس نئی تبدیلی سے بعض اوقات کوفت بھی ہوتی ہے لیکن گھبرائیں نہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کا بھی حل موجود ہے۔ آپ ہماری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
آٹو ویڈیو بند کرنے کا طریقہ تصاویر میں ملاحظہ کریں:
پہلے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ کھولیں
فیس بُک سیٹنگ میں جائیں
ویڈیو کے بٹن پر کلک کریں