اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان نے پی پی اور ن لیگ سمیت الیکشن کمیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تبدیلی لائے بغیر تبدیلی نہیں لائی جاسکتی ، الیکشن کمیشن میں تبدیلی ضروری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سندھ کی رائل فیملی ہے تو دوسری جانب پنجاب کی ، بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پارٹی چیئرمین بنے ۔ بلاول کے پارٹی چیئرمین بننے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ دونوں مل کر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں ۔















































