کراچی(نیوز ڈیسک)لیاری میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری میں چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔