واشنگٹن(نیوز ڈیسک)گوگل نے اپنے دو نئے نیکسز اسمارٹ فونز فائیو ایکس اور سکس پی کو متعارف کرادیا ہے۔گوگل کا نیکسز سکس پی چینی کمپنی ہیواوے کے اشتراف سے تیار کیا گیا ہے جس کی اسکرین 5.7 انچ سائز کی ہے جبکہ موٹائی 7.3 ملی میٹر ہے۔اس فون کا بیک کیمرہ 12.3 میگاپکسلز اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسلز کا ہے جبکہ اس میں فنگر پرنٹ سنسر کا فیچر بھی شامل ہے جو فون کے بیک پر ہے۔اسی طرح نیکسز فائیو ایکس کو ایل جی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس کی اسکرین کا سائز 5.2 انچ جبکہ اس میں بھی فنگر پرنٹ سنسر کا آپشن موجود ہے۔
دونوں فونز میں یو ایس بی سی چارچنگ کا آپشن موجود ہے جس کی مدد سے یہ بہت تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔فائیو ایکس کا بیک کیمرہ 12 میگا پکسلز اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے اور گوگل کے مطابق اس کی مدد سے 4k ویڈیو کو بھی عکسبند کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس کا فرنٹ کیمرہ بھی پانچ میگا پکسلز کا ہے۔فائیو ایکس کی قیمت 379 ڈالرز جبکہ سکس پی 499 ڈالرز رکھی گئی ہے اور امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آئرلینڈ اور جاپان میں اس کے پری آرڈرز شروع ہو گے ہیں تاہم یہ صارفین کو اکتوبر میں ہی مل سکیں گے۔اسی طرح گوگل کی جانب سے آئی پیڈ پرو کے مقابلے میں پکسل سی نامی ٹیبلیٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی اسکرین 10.2 انچ کی ہے۔