جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پورے انٹرنیٹ ڈیٹا کا کل وزن کتنا ہے؟

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ویب پر جو ڈیٹا ہم اپ لوڈ کرتے ہیں، جو معلومات شیئر کرتے ہیں، اپنے دوستوں سے جو بات چیت کرتے ہیں یا جو کچھ بھی ٹائپ یا ماﺅس کا ہر کلک سب کچھ انٹرنیٹ کو زیادہ بڑا اور پیچیدہ مقام بناتا ہے۔کیا کبھی آپ نے سوچا کہ جو کچھ بھی ہم کرتے ہیں وہ ہمارے انٹرنیٹ کو ایک ‘ بھاری’ مقام بنارہا ہے تو پھر اس کا وزن کتنا ہے؟ یا یوں کہہ لیں کہ انٹرنیٹ پر موجود تمام ڈیٹا کا مجموعی وزن کیا ہوسکتا ہے؟اس حوالے سے کئی خیالات موجود ہیں کہ انٹرنیٹ کا وزن بمشکل ایک اسٹرابری جتنا جبکہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ نمک کے دانے جتنا بھی نہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر جون کیوبیاٹووزک نے آئن اسٹائن کے فارمولے e=mc² کو استعمال کرتے ہوئے تخمینہ لگایا کہ 4 جی بی کے ایک ایمازون کینڈل ای ریڈر کو پورا بھرنے سے اس کے وزن میں 0.000000000000000001 گرام اضافہ ہوتا ہے۔
بنیادی طور پر انٹرنیٹ الیکٹرون پر چلتا ہے اور اسی کی مدد سے ڈیٹا اسٹور ہوتا ہے، ان الیکٹرون کا وزن نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، مثال کے طور پر 50kb کی ایک عام ای میل کی تیاری پر 8 ارب الیکٹرونز لگتے ہیں، سننے میں یہ بہت زیادہ نمبر لگتے ہیں مگر ان کا وزن ایک اونس کے ٹو ٹین تھاﺅزنڈز کے مساوی بھی نہیں ہوتا۔
نیچے دی گئی ویڈیو میں Vsauce نامی ایک انٹرنیٹ کا ماہر وضاحت کررہا ہے کہ پورے انٹرنیٹ کا وزن 50 گرام ہے، یہ اعدادوشمار ایک دہائی پرانے ڈیٹا پر مبنی ہیں مگر اس سے ایک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ہر سال زیادہ سے زیادہ ڈیٹا انٹرنیٹ کا حصہ بن رہا ہے جس کے نتیجے میں وہ مزید کچھ گرام وزنی ہوجاتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…