اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشیدنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو حکم امتناعی ملے تو سپریم کورٹ اچھی لگتی ہے . صدیق بلوچ کے حق میں فیصلہ آیا تو نظام انصاف میں خرابیاں نظرآنے لگیں . جہانگیر ترین نے اپنے وکیل کو بریف اور بریف کیس دیا ہوگا . وکیل سپریم کورٹ میں دلائل دینے سے بھاگ گئے . جہانگیر ترین نے لوٹا سازی کی بھی صنعت قائم کرل.عمران نے ریفرنڈم میں مشرف کےلئے گلی گلی میں ووٹ مانگے . 2002میں تحریک انصاف کی صرف ایک نشست تھی 2013میں 24نشستیں کیسے حاصل کرلیں. سوال ہمیں اٹھاناچاہیے . ٹیکس چور پی ٹی آئی میں پناہ لیتے ہیں .عمران خان انتخابی ٹکٹ بھی دیتے ہیں . عمران خان ملک میں پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام کے خواہش مند ہے . پی ٹی آئی کے چیف کی سیاست میری سمجھ سے بالا تر ہے .جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے کا عمران خان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا.جب تک ایک ایک پاکستانی کا پتہ نہیں چل جاتا اس وقت وزیر مذہبی سعودی عرب رہیں گے .سانحہ منیٰ بارے سعودی حکومت کے فیصلہ کو تسلیم کرینگے .ہمارے افغان عوام کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں 35لاکھ افغانوں کو ہم نے پناہ دی . گلے شکوے دور کرینگے۔ منگل کو یہاں پی آئی ڈی میڈیا سنٹر میں ارکان قومی اسمبلی دانیا ل عزیز ¾ طلال چوہدری اور پی آئی او راﺅ تحسین علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے حوالے سے فیصلہ سنایا ہے اور اس فیصلے کے بعد عمران خان اور جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) ¾سپریم کورٹ اور اس کے نظام انصاف اور فیصلوں پر جو طنز ¾ تنقید اور توہین کی ہے اس کا مذہب شہری ہونے کے ناطے ہمیں بے حد افسوس ہوا ہے سپریم کورٹ اعلیٰ ترین عدالتی ادارہ ہے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس فیصلے نے جہانگیر ترین کی عزت بھی بچائی ہے اور انہیں حلقہ این اے 154میں جو شکست ایک نو جوان کے ہاتھوں ہونی تھی اس سے بچالیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اس اعزاز سے محروم کیا ہے کہ جو ہمیں موقع ملنا تھا اور تحریک انصاف کے کھوکھلے دعوﺅں کی قلعی کھلنی تھی ۔سپریم کورٹ نے بار بار جہانگیر ترین کے وکیل کو کہاکہ دلائل دیں مگر انہوںنے فرار حاصل کیا پاکستان کے مہنگے ترین وکیل کی خدمات جہانگیر ترین نے حاصل کی تھیں صدیق بلوچ غریب آدمی ہیں جو حفیظ پیر زادہ جیسے کسی مہنگے وکیل کو نہیں کر سکتے تھے ۔صدیق بلوچ کے وکیل عدالت میں موجود تھے جہانگیر ترین نے اپنے وکیل کو بریف بھی اور بریف کیس بھی دیا ہوگا ان کے وکیل نے لمبی لمبی تاریخیں مانگنا شروع کر دیں صدیق بلوچ عدالت میں صرف یہ موقف لیکر گئے تھے کہ انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے صدیق بلوچ کی ڈگری ہائر ایجو کیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے وہ اپنا آئینی حق لینے کےلئے سپریم کورٹ گئے تھے اگر جہانگیر ترین کے ذہن میں کچھ بات ہوتی تو وہ کہہ دیتے کہ صدیق بلوچ کو الیکشن لڑنے دیں ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ جس روز صدیق بلوچ کا فیصلہ اس روز میں نے کہا تھا کہ ہم انتخابات لڑنا چاہتے ہیں مگر داغ دھونے کےلئے سپریم کورٹ بھی جائینگے ۔ہماری انتخابی مہم اتنی شاندار تھی کہ جہانگیر ترین کو گھبرا کر چمک دکھانا پڑی انہیں ا ن کے قدموں میں جا کر جھکنا پڑا جو ہمارے ساتھ تھے جو اچھے نہیں تھے مگر جہانگیرترین نے لانڈری ہاﺅس کھولا اور مسلم لیگ (ن)کے سابق ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ شامل کرلیا اور جشن بھی منایا اگر وہاں مسلم لیگ کے ووٹ نہیں ہیں تو ان لوگوں کو کیوں اپنے ساتھ شامل کیا۔جہانگیر ترین کی دوسری صنعتیں تو چلتی ہیں اب انہوں نے ایک نئی صنعت لوٹا سازی کی بھی قائم کرلی ہے اور بریف کیس کی سیاست بھی کرتے ہیں وہ ری سائیکلنگ کے ذریعے لوگ تیار کر تے ہیں ۔جہانگیر ترین کے وکیل کی طرف سے دلائل نہ دینے پر سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تحریک انصاف کے غلام سرور خان ¾ رائے حسن نواز سمیت کئی لوگ حکم امتناعی پر اسمبلیوں میں ہیں جب تحریک انصاف کو حکم امتناعی ملتا ہے تو سپریم کورٹ اچھی لگتی ہے مگر صدیق بلوچ کو حکم امتناعی ملتا ہے تو نظام انصاف میں خرابیاں نظر آنے لگتی ہیں عمران خان پہلے بھی سپریم کورٹ سے معافیاں مانگ چکے ہیں انہیں کسی نے سمجھا دیا ہوگا کہ سپریم کورٹ کی بجائے ن لیگ پر تنقید کریں ۔عمران خان نے جو ڈیشل کمیشن کے فیصلوں پر بھی تنقید شروع کر دی ہے خطرہ ہے کہ وہ کہیں این اے 122سے بھی یو ٹرن نہ لے لیں جس طرح انہوںنے آج یو ٹرن لیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اس حلقے میں 1997ءاور 2002میں بھی حصہ لیا اور انہیں شکست ہوئی 2008میں عمران خان فرار کا راستہ اختیار کر گئے اور 2013میں بھی ایاز صادق نے انہیں شکست دی ۔عمران خان خودانتخابات سے فرار حاصل کر ناچاہتے ہیں اور آج انتخابات سے پہلے ہی نتائج نہ ماننے کااعلان بھی کر دیا ہے عمران خان کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات جیسے انتخابات مانگتے ہیں جہاں امیدوار بیلٹ باکس اٹھا کر بھاگ جائیں اور افتخار حسین جیسے معزز شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا جائے لیکن جن انتخابات کو دنیا بھر کے مبصرین نے شفاف قرار دیا اور جو ڈیشل کمیشن نے تسلیم کیا اسے عمران خان ماننے کےلئے تیار نہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)1985سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے مسلم لیگ 1906میں قائم ہوئی تھی ہم انتخابات میں کامیابیاں بھی حاصل کرتے رہے اور بعض میں ناکام بھی ہوئے مگر ہم نے نتائج کو تسلیم کیا ۔عمران خان نے 1997ءمیں پہلا انتخاب لڑا دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے گوالمنڈی میں میاں نواز شریف کے مقابلے میں امیدوار تھے میں میاں نواز شریف کا متبادل امیدوار تھا لیکن عمران خان اس حلقے سے بھاگ گئے اور ایاز صادق کے حلقے سے حصہ لیا اور وہاں بھی ان کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔2002ءمیں مسلم لیگ (ن)کی تمام قیادت کو جلا وطن کر دیا گیا یہ الیکشن جنرل مشرف کرارہے تھے عدلیہ نے مشرف کو فری ہینڈ دیا تھا الیکشن کمیشن ¾ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں مشرف کے کنٹرول میں تھیں اور عمران خان مشرف کے چہیتے تھے ۔مشرف کی خواہش تھی کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں کیونکہ عمران خان نے مشرف کےلئے ریفرنڈم میں گلی گلی جا کر ووٹ مانگے تھے اس ساری طاقت کے باوجود عمران خان الیکشن ہار گئے اور صر ف میانوالی میں الیکشن جیتے جہاں مسلم لیگ (ن)نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا اور عمران خان کو نو جوان آدمی ہونے کے ناطے موقع دیا تھا کہ وہ بھی اسمبلی میں آئیں۔پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کو 2002اور 2008ءکے انتخابات میں باہر رکھا گیا لیکن 2013کے انتخابات میں عوام نے اپنی محبت کا اظہار کیا اورنواز شریف کو ووٹ دیئے ۔2002میں تحریک انصاف کی صرف ایک نشست تھی 2013میں وہ 24نشستیں کیسے حاصل کرلیں یہ سوال ہمیں اٹھاناچاہیے تھا ¾ اس سے بڑا دھاندلا کیا ہوسکتا ہے کہ انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے عمران خان اس کو نہیں مان رہے یہ عمران خان کی شکست کی دلیل ہے ۔عمران خان نے این اے 122میں اپنے امیدوار علیم خان کی خوبی یہ بتائی کہ وہ چندہ بہت دیتا ہے ریکارڈ کے مطابق علیم خان نے صرف نو لاکھ انکم ٹیکس جمع کرایا ہے اور وہ دعویٰ کرتا ہے کہ کروڑوں روپے چندہ دیتے ہیں جو کروڑو ں روپے چندہ دیتا ہے اس کی اربوں روپے کی آمدن تو ہوگی انہوںنے کہاکہ ٹیکس چور ٹیکس چوری کرتے ہیں اور پناہ تحریک انصاف میں لیتے ہیں انہیں تحریک انصاف میں پناہ بھی ملتی ہے اور الیکشن لڑنے کےلئے ٹکٹ بھی ملتا ہے ۔عمران خان کی سیاست میری سمجھ سے بالا تر ہے عمران خان قومی اداروں پر حملے کرتے ہیں . پارلیمنٹ ¾ عدلیہ یا الیکشن کمیشن ہو سب پر حملے کرتے ہیں اب سانپ بل سے باہر نکل آیا ہے گزشتہ ہفتے ایک انگریزی اخبار میں ایک مضمون چھپا ہے جو کہ ڈاکٹر عطاءالرحمن نے لکھا ہے جن کی خدمات خیبر پختون خوا حکومت نے تازہ تازہ حاصل کی ہیں ڈاکٹر عطاءالرحمن نے اس مضمون میں عمران خان کے عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام نافذ کیا جائے صدارتی نظام میں تو صوبوں اور سینٹ کا وجود ہی ختم ہو جائیگا اس مضمون میں یہ لکھا ہے کہ سترہ رکنی رکمیٹی فیصلہ کریگی کہ کون الیکشن لڑ سکتا ہے اور کون نہیں ۔انہوںنے کہاکہ عطاءالرحمن کے بقول موجودہ نظام انتخابات ٹھیک نہیں ہیں ہم پوچھتے ہیں کہ وہ سترہ فرشتے کہاں سے تشریف لائیں گے ان سترہ لوگوں کو بنی گالا سے نکالیں تاکہ ہمیں بھی تو ان کا دیدار ہو سکے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایوب خان اچھا تھا جو کم از کم اسی ہزار لوگوں سے منتخب تو ہوتا تھا مگر عمران خان چاہتے ہیں کہ ایسا ماحول بنا دیں کہ سترہ لوگ ہماری قسمتوں کا فیصلہ کریں وہ سترہ بنی گالاکے فرشتے کون ہیں .شہنشاہ معظم عمران خان جب مناسب سمجھیں گے بتادینگے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا اب جمہوریت پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکتا اور جمہوریت کے تسلسل کو کوئی نہیں روک سکتا عمران خان کو اسی جمہورت کے تحت انتخابات میں حصہ لینا ہوگا ۔عوام نے پارلیمنٹ اور آئین کا تحفظ دھرنوں کے دوران بھی کیا اور اب بھی کرینگے ۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو ملاقاتیں اور مصروفیات ہیں ان کو بھارتی میڈیا سمیت عالمی میڈیا میں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے وزیراعظم اس صورتحال میں بھی لمحہ بہ لمحہ بھی سعودی عرب کے سانحے کے حوالے سے ہدایات جاری کر تے رہے انہوںنے خصوصی طورپر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو فوکل پرسن مقرر کیا وزیر اعظم نے وزیر مذہبی امور کو ہدایت کی کہ وہ اس وقت تک سعودی عرب میں رہیں جب تک ایک ایک پاکستانی مل نہیں جاتا ۔انہوںنے کہاکہ منیٰ میں جو صورتحال پیدا ہوئی اس کی وجہ سے موبائل اور دستاویزات گم ہو گئیں جس کی وجہ سے رابطہ مشکل ہوگیا پہلے 300لوگ لاپتہ تھے جن میں 240مل گئے ہیں صرف ساٹھ لوگ بقایا ہیں جن کی تلاش جاری ہے وزیراعظم نے اس سانحہ کے متاثرین کےلئے پیکج کااعلان کر دیا ہے یہی پیکج کرین حادثہ کے متاثرین کوبھی دیا جائیگا اور ان کے لواحقین کو بھی سعودی عرب بھجوایاجائیگا انہوںنے کہاکہ سعودی عرب میں ملازمت کر نے والے برطانیہ . کینیڈا . یو اے ای اور دیگر ممالک سے پاکستانی حج کےلئے آتے ہیں وہ بھی پاکستانی ہوتے ہیں سب کی تلاش جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ ان لوگوں سے جلد سے جلد رابطہ ہو ۔وزیر اعظم ہاﺅس سے فرداً فرداً تمام لوگوں کے گھروں میں فون کر کے تسلی دی جارہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس حادثے کو علیحدہ کر کے مجموعی طورپر حج انتظامات کو دیکھیں کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے کتنے اچھے انتظامات کئے ہیں ابھی تک حج انتظامات کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ملی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں ۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا نام فوکل پرسن کے طورپر میں نے خود تجویز کیا تھا کیونکہ میرے پاس مزید ذمہ داریاں بھی ہیں مجھے قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ¾ پیمرا اور دیگر معاملات بھی دیکھنا ہوتے ہیں اس لئے ضروری سمجھا کہ ایسے شخص کا تقرر کیا جائے جو میڈیا سے ہر وقت رابطے میں دستیاب ہو ۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں وہ ایک ذمہ داری حکومت ہے ایک حادثہ ان کے ملک میں پیش آیا ہے جو فیصلہ سعودی حکومت کریگی ہمیں اس پر اعتماد ہے اور ہم اسے تسلیم کرینگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہمارے افغان عوام کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں 35لاکھ افغانوں کو ہم نے پناہ دی ¾ ان کی نسلیں یہاں جوان ہوئی ہیں اگر انہیں کوئی گلہ شکوہ ہے تو ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس گلے شکوے کو دور کریں ہمارا عزم ہے کہ دہشتگردی کےلئے پاکستان کی سر زمین کو استعمال نہیں ہو نے دیاجائیگا ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ضرب عضب شروع کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا اور توقع کرتے ہیں کہ دوسرے بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرینگے ۔ایک سوال کے جوا ب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ چار اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ نہیں کریگی ۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ ہمیں انتظار کر نا چاہیے کہ سعودی حکومت منیٰ حادثے کے حوالے سے کیا رپورٹ دیتی ہے اس سے قبل کسی قسم کا تبصرہ کر نے سے بھی گریز کر ناچاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ دانیال عزیز مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں یہ کسی بیک ڈور سے نہیں آئے اور نہ ہی کسی کی چمک کی وجہ سے آئے ہیں 2013کے انتخابات کے بعد سابق گور نر چوہدری سرورنے مسلم لیگ کے امیدواروں کو مبارکباد دی اور میاں نواز شریف سے کہاکہ جن امیدواروں کومیں نے ٹکٹ دلوائے تھے وہ سب کامیاب ہوئے ہیں اور اب وہ بھی کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کا دل چاہتا ہے کوئی جمہوریت پر ڈاکہ ڈالے مگر ان کی خواہش اب پوری نہیں ہوگی ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ہم نے انتخابی نتائج کو پہلے بھی تسلیم کیا تھا اور اب بھی کرینگے ۔
صدیق بلوچ کے حق میں فیصلہ ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،پرویزرشید بول پڑے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، ...
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے ...
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ ...
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، علیمہ خان
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب نے معافی مانگ لی
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کریگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف...