لندن(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف جرمنی میں ایک روز قیام کے بعد برطانیہ پہنچ گئے جہاں وہ تین روز ہ قیام کے دوران برطانیہ کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف جرمنی کے ایک روزہ دورے مکمل کرنے کے بعدمنگل کو برطانیہ پہنچے ۔لندن کے ایتھرو ایئرپورٹ پر ان کا استقبال برطانیہ کے اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے کیا ۔
جنرل راحیل شریف لندن میں تین روز تک قیام کریں گے اس دوران ان کی برطانیہ کے عسکری حکام سے سیکورٹی معاملات پر اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
آرمی چیف جرمنی سے برطانیہ پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں