منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ایک ماہ میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 10فیصد سے زائد اضافہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فلسطین اور اسرائیل تنازعہ پر مشرق وسطی میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے جس سے عالمی اقتصادی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں سونے کی قیمت میں دس فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اکتوبر کے شروع میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 815 ڈالرتھی جو اب 2 ہزار ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق مئی 2023 کے بعد یہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔دوسری جانب بلومبرگ کے ایک اعلی ماہر مائیک میک گلون نے سونے کی قیمت بارے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 میں سونے کی قیمت 3 ہزار ڈالرفی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر 2023 کے آخر تک امریکی کساد بازاری کی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں تو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…