جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کا حکومتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعداد و شمار کی رپورٹ ماننے سے انکار

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعداد و شمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023تک رپورٹ دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن نے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو اپنی پہلی جائزہ رپورٹ دینے کا مطالبہ کیا جس پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار جانچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار کی رپورٹ جلد مکمل کر لیں گے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جائزہ مذاکرات کیلئے دو ہفتوں کے دورے پر پاکستان میں موجود ہے، آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام سے مختلف معاملات پر مذاکرات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…