منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)ڈی لسٹ کر دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اپنی دائر کی گئی درخواست میں اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، اس لیے اس جماعت کا اب کوئی وجود نہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو سابق صدر پرویز مشرف نے 2010 میں قائم کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…