ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ کے لیے نہایت فکر مند ہیں جس کے لیے انہوں نے انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان سے ان کی فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کردی ہے۔بالی ووڈ پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا باکس آفس پر مقابلہ کرنا ناممکن ہے جس کا برملا اعتراف انڈسٹری کے نامور اسٹار سلمان خان نے متعدد بار کیا ہے جبکہ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اپنی نئی آنے والی فلم” باجی راو¿ مستانی“ اور شاہ رخ خان کی فلم”دل والے“ کے ٹکراو¿ کے باعث شدید پریشان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل نے شاہ رخ خان سے اپنی فلم”دل والے “ کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ فلم” باجی راو¿ مستانی“ ان کے کیرئیر کی سب سے اہم فلم ہے اور میں نہیں چاہتی دونوں فلموں کاآپس میں ٹکراو¿ ہو جب کہ دوسری جانب کنگ خان نے ابھی تک دپیکا کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم”دل والے“ اور دپیکا پڈوکون کی فلم”باجی راو¿ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز ہوں گی۔
فلم” باجی راﺅ مستانی“ میرے کیرئیر کی سب سے اہم فلم ہے،دپیکا پڈوکون
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































