اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

طاقت اور پیسے کے زور پر دوسرے ملک میں امن قائم نہیں کیاجاسکتا، براک اوباما

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جینوا (نیوزڈیسک) امریکی صدربراک اوباما کا کہنا ہے امریکا سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک اکیلے دنیا کے مسائل حل نہیں کر سکتا جب کہ طاقت اور پیسے کے زور پر دوسرے ملک میں امن قائم نہیں کیاجاسکتا۔اقوام متحدہ کی 70 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں جمہوریت کا تحفظ کرنا ہو گا جب کہ اقوام متحدہ کے اصولوں نے جمہوریت کو فروغ دینے میں مدد دی ہیلہذا اس کی کامیابیوں پرغورو فکر کرنے کی ضرورت ہے اور ہماری منزل ابھی دورہے، ہم کئی بڑی اقوام کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں کیونکہ قومیں اسی وقت ترقی کرتی ہیں جب وہ سب کو ساتھ لے کر امن کی راہ تلاش کرتی ہیں۔براک اوباما نے کہا کہ صرف متحد ہو کر ہم دنیا سے غربت ختم کر سکتے ہیں لیکن دنیا میں لوگوں کے خوف کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، کوئی قوم اور ملک دہشت گردی اور مالی مسائل سے بچی ہوئی نہیں ہے اور امریکا چاہے کتنا ہی طاقتور ہو امریکا سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک اکیلے دنیا کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔باراک اوباما کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ روس کے خلاف پابندیاں سرد جنگ کی طرف لوٹنے کی عکاس نہیں، امریکا مضبوط روس چاہتا ہے جو ہمارے ساتھ مل کر کام کرے جب کہ روس اور ایران کیساتھ مل کر امریکا شام کا مسئلہ بھی حل کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی مدد صرف فلاحی کام نہیں بلکہ یہ ممالک کے اپنے مفاد میں بھی ہے اور امریکا پناہ گزینوں کی بھرپور امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا جب کہ شام کے مسلے کے حل کے لیے تمام اقوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عراق میں ہم نے سبق سیکھا کہ طاقت اور پیسے کے زور پر دوسرے ملک میں امن قائم نہیں کیاجاسکتا کیونکہ علاقوں پر قابض ہونا اب طاقت کی علامت نہیں رہی اب قوموں کی طاقت کا مرکز وہاں کے عوام ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ عارضی نہیں ہے بلکہ یہ معاہدہ بین الاقوامی نظام کی مضبوطی کا عکاس ہے جب کہ ایران کے جوہری معاملے نے ثابت کیا کہ مذاکرات سے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور پابندیوں کا مقصد صرف کسی کو سزا دینا نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…