جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیار ہوجائیں۔۔۔ایل جی لارہا ہے ٹی وی کا بادشاہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں بالکل نئے معیار کے اولیڈ ٹی وی کی 5 گنا زیادہ فروخت کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے اور رواں سال کے اختتام تک بالکل نئے معیار کے ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی کے اولیڈ ٹی وی کی ہر منٹ میں فروخت کے عزم کے ساتھ اس کی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور سی ای او برائن کون چار مختلف مارکیٹنگ کی حکمت عملیاں تیار کی ہیں تاکہ ہوم انٹرٹینمنٹ کی مارکیٹ اپنا قائدانہ مقام مستحکم کرلے۔ ان حکمت عملیوں میں عالمی اولیڈ ٹی وی مارکیٹ میں قیادت، اولیڈ ٹی وی کی مارکیٹ میں اضافے کے لئے مارکیٹنگ مہم کا انعقاد، اسمارٹ ٹی وی کے پلیٹ فارم پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنا اور آڈیو ویڈیو مصنوعات کے شعبے میں منافع بڑھانا شامل ہے۔ ایچ ڈی آر سے لیس دنیا کے سب سے پہلے 4K اولیڈ ٹی وی کے ساتھ ایل جی ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی کو اپنے بیشتر اولیڈ ٹی وی سے لیس کردے گی ۔ اس کے 4Kاولیڈ ٹی وی سے متعلق توقع ہے کہ وہ متاثر کن 4.8 ایم ایم پتلے ڈیزائن کے ساتھ یہ نئے صارفین کے لئے کشش کا باعث ہوگا۔ بہت سے نئے افعال، ڈیزائن کی خصوصیات اور ڈسپلے کے مختلف فارمیٹس کے ساتھ ایل جی کا اولیڈ ٹی وی وسیع اقسام کے صارفین کی ضروریات پوری کرے گا۔ ایل جی کو یقین ہے کہ اولیڈ ٹی وی سے متعلق مصنوعات کے اعلان سے مینوفیکچررز میں اولیڈ ٹی وی کی تیاری کا عمل زیادہ تیز ہوگا اور اس ٹی وی کی مارکیٹ میں مزید وسعت آئے گی۔ اولیڈ ٹی وی کی بین الاقوامی فروخت بڑھانے کے لئے کمپنی مختلف مارکیٹنگ مہمات کے لئے سرمایہ کاری کرے گی جس میں تعارفی دورے بھی شامل ہیں اور ان کی دنیا میں بڑے ایئرپورٹس پر نمائش کی جائے گی۔ ایل جی کو یقین کہ اسکے اولیڈ ٹی وی سے متعلق میڈیا و ٹیسٹنگ اداروں کی حمایت میں بھرپور تاثرات صارفین کے لئے زیادہ دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ ایک امریکی اشاعتی ادارے نے حال ہی میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی کو رواں سال کا سب سے بہترین ٹی وی قرار دیا ہے اور الیکٹرانکس ڈسٹری بیوٹر ویلیو الیکٹرانکس نے ایل جی کے ماڈل (65EG9600) کو ٹی وی کا بادشاہ قرار دیا ہے۔ ایل جی اسمارٹ ٹی وی کے مواد جیسے نیٹ فلیکس اور یوٹیوب جبکہ مقامی مواد فراہم کرنے والوں کی طرف سے فلموں اور ہمہ اقسام کی نئی ایپلی کیشنز کے ساتھ ویب او ایس پلیٹ فارم میں توسیع جاری رکھے گا۔ ایل جی ویب او ایس 2.0 اسمارٹ ٹی وی صارفین کے لئے ایچ ڈی آر مواد کی اسٹریمنگ سروس کا آغاز ایمزون کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کرے گا اور اپنے ویب او ایس 1.0 کے صارفین کے لئے ویلیو پیکیج اپ گریڈ کی فراہمی شروع کرے گی جس میں ویب او ایس 2.0 کی تمام خصوصیات مفت شامل ہیں۔ ایل جی کا ارادہ ہے کہ مانیٹر، ڈیجیٹل سگنیگ اور آڈیو ویڈیو کے کاروبار میں منافع کی شرح بڑھائی جائے۔ ایل جی کو امید ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنی ساکھ قائم رکھے گا۔ کمپنی جارحانہ طور پر جدید ترین مانیٹر متعارف کرائے گی جو 21:9 چپٹے اور 4Kریزولیشنز کے ساتھ خم دار ہوں گے۔ ایل جی بلوٹوتھ آڈیو مصنوعات میں بھی توسیع لائے گا جن میں خم دار ساو¿نڈ بار اور آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے جانے والے اسپیکرز شامل ہوں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…