پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2023 |

مکوآنہ ( این این آئی ) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت میں زبردست کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے، اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔عمر ریحان شیخ کے مطابق گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ960 ڈالر فی ٹن تھا۔

110 ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا، مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہوں گے۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے۔عمر ریحان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے، پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل سستا ہونے اور ملک میں ڈالر بھی سستا ہونے سے گھی اور کوکنگ آئل مزید سستا ہوں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…