ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 5 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1211 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.13فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1185 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.14 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ رفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے، راولپنڈی 1201 روپے، گوجرانوالہ 1220 روپے، سیالکوٹ 1260 روپے، لاہور1260 روپے، فیصل آباد1200 روپے، سرگودھا 1180 روپے، ملتان 1214 روپے، بہاولپور1243 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 114 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1250 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…