اسلام آباد(نیوزڈیسک )آ ٓپ نے آج تک کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے انسانوں کو قطارمیں لگے تو دیکھا ہوگا لیکن آسٹریلیا میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک روبوٹ آئی فون 6 کی خریداری کے لیے طویل قطار میں لگا رہا۔آسٹریلیا کا لوسی نامی یہ ٹیلی پریزنس (دورحاضر) روبوٹ سڈنی کی ایک خاتون کی نمائندگی کرتے ہوئے قطار میں موجود رہا جسے ایک سیگ وے نامی موٹر سواری پر رکھا گیا تھا۔ یہ روبوٹ اپنی مالکن کے لیے آئی فون 6 خریدنے آیا تھا اور اس کے لیے اس نے پوری ایک رات قطار میں گزاری جب کہ اس روبوٹ کی مالکن کیلی نے اسے ایک خاص جگہ رکھ کر اس سے چارجر منسلک کردیا تھا لیکن وہ گھر میں جاگتی رہیں اور روبوٹ کیمرے سے نظر آنے والے افراد سے بھی بات کرتی رہیں۔ لوگوں نے اس روبوٹ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں اور اس انوکھی اختراع پراپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔
لوسی کیلی کی کمپنی اسکول میں بچوں کو پڑھانے اور مریضوں کی مدد کے لیے ایسے ٹیلی پریزنس روبوٹ بناتی ہے جن کے اصل مالکان اپنے گھر یا دفتر میں موجود ہوتے ہیں اور کیمرے سے روبوٹ کے اطراف کا ماحول دیکھتے رہتےہیں۔واضح رہے کہ بالخصوص آئی فون کی نئی پراڈکٹس کی فروخت کے لیے پہلے دن طویل قطاریں لگ جاتی ہیں اور بعض دفعہ لوگ پوری پوری رات دکانوں کے باہر ایک لائن میں جمع رہتے ہیں۔
آئی فون خریدنے کے لیے اب روبوٹ بھی قطار میں لگ گیا
28
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں