پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ہائی کور ٹ نے افغان مہاجرین کی پاکستانی شہریت سے متعلق نادرا سے جواب طلب کرلیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق درخواستوں میں نادرا سے جواب طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کا تعلق افغانستان سے اور پیدائش پاکستان میں ہوئی ہے، پاکستانی شہریت کے حامل افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ کئی افغان مہاجرین کی پاکستانی شہریوں سے شادیاں ہو چکی ہیں، پاکستانی شہریوں سے شادی کے باوجود پی او سی کارڈ نہیں دیا جا رہا۔لیگل ایڈوائزر نادرا شاہد عمران نے کہا کہ مہاجرین اور غیر ملکیوں میں فرق ہے۔ جسٹس عبدالشکور نے سوال کیا کہ آپ ہمیں بتا دیں کہ غیر ملکی اور مہاجرین میں کیا فرق ہے؟ شاہد عمران نے کہا کہ جینیوا کنونشن 1951ء میں اس کی وضاحت ہوئی ہے۔ جسٹس عبدالشکور نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آپ اگلی سماعت پر اس بات کی وضاحت پیش کریں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…