اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ناصر جعفر نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں بلامعاوضہ پاکستان لائی جائیں گی۔ناصر جعفر کے مطابق سانحہ منی میں شہید افراد کے لواحقین اگر میتیں سعودی عرب سے پاکستان لانا چاہتے ہیں، تو پی آئی اے بلامعاوضہ یہ خدمت انجام دے گی ، پی آئی اے سانحی منیٰ کے تمام متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔قومی ایئر لائن کے چیئرمین نے اس سلسلے میں جدہ میں موجود پی آئی اے کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز خرم مشتاق کو ہدایات جاری کردی ہیں۔