اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرا عظم نواز شریف نے وفد کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے نیو یارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جو بیس منٹ سے زیادہ جاری رہی۔ افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکی نمائندہ لارل ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سے سینی گال کے صدر میکی سال نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سینی گال کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور دفاعی آلات کی فراہمی کی پیشکش کی۔