جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خاتون یوٹیوبر زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں شہریوں کے ساتھ سوشل میڈیا سے جڑے افراد بھی ڈکیتوں کے نشانے پر آگئے، فائیو اسٹار چورنگی پر خاتون یوٹیوبر کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا گیا۔ متاثرہ افراد کو قانونی کارروائی کے لئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہر قائد ڈکیتوں کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے، حیدری تھانے کی حدود فائیو اسٹار چورنگی پر انوکھی واردات ہوئی جہاں تنہا ڈاکو یوٹیوبر ماہم زہرہ اور ان کے شوہر سے کیمرے ، موبائل فونز اور قیمتی سامان لے اڑا۔ماہم زہرہ نے بتایاکہ انہوں نے کئی سال سے سوشل میڈیا کے لیے اسٹوریز کرنے کے لئے قیمتی سامان خریدا جو تنہا ڈاکو کچھ ہی سیکنڈز میں لے اڑا۔ماہم زہرہ، پولیس کے رویے سے بھی کافی پریشان نظر آئیں۔

کہاکہ پولیس کئی دنوں تک ٹال مٹول سے کام لیتی رہی اور مقدمہ درج کرنے کے لئے دھکے کھانے پر مجبور رہے جبکہ وعدوں کے باوجود کسی نے تاحال مدد فراہم نہیں کی۔واقعہ میں ملوث فرار ہونے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں تنہا ملزم کو متاثرہ خاتون کا بیگ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے بعد ملزم کی موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھی پستول گرجاتی ہے۔ ملزم واپس آکر پستول اٹھاتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے۔واقعہ کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا۔ چھ روز گزرنے کے باوجود واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…