پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

ڈریسنگ روم سے باتیں باہر کیسے آئیں؟ سابق چیف سلیکٹر اور سابق کوچ پھٹ پڑے

datetime 17  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد وسیم اور سابق کوچ ثقلین مشتاق کپتان بابر اعظم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر غصہ کرنے کی خبریں سامنے آنے پر پھٹ پڑے۔نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران اینکر نے محمد وسیم اور سابق کوچ ثقلین مشتاق سے ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد بابر اعظم کے ساتھی کھلاڑیوں پر برسنے کی خبروں سے متعلق سوال کیا۔محمد وسیم نے کاہ کہ اندازہ نہیں کہ ان خبروں میں کتنی صداقت ہے، ہر طرف یہ بات چل رہی ہے لیکن ڈریسنگ روم کی باتوں کا باہر آنا بہت غلط ہے، پچھے دو سے ڈھائی سالوں کے دوران ہم نے اس پر بہت کام کیا، اس دوران کسی کو بھی ڈریسنگ روم کی کوئی بھی بات باہر نکلتی نظر نہیں آئی لیکن ان دو ڈھائی سالوں سے قبل ایک ٹرینڈ تھا کہ میٹنگ ختم ہونے سے پہلے ہی ڈریسنگ روم سے چیزیں باہر نکلنا شروع ہوجاتی تھی، ٹی وی پر ٹکرز آجاتے تھے۔

ڈریسنگ روم کی باتیں باہر لانے والے کرکٹرز سے متعلق سوال پر محمد وسیم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ جتنے بھی ٹیم میں تھے اب نہیں ہیں لیکن اب جو ہوا اندازہ نہیں کہ اس میں کتنے فیصد صداقت ہے، اگر بابر نے غصہ کیا بھی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں کیونکہ کپتان کا حق ہے کہ وہ اپنے غصے کا اظہار کرے لیکن جو مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں کہ کھلاڑیوں نے یہ کہا وہ کہا یہ پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی صورتحال نہیں ہے۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم منجمنٹ کو چاہیے کہ وہ ذمہ داریوں کو تقسیم کرے اور اسی کے پیش نظر ہر انسان اپنا کام کرے، بابر کو سپورٹ کی ضرورت ہے جس کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو آگے آنا چاہیے، اسپورٹ اسٹاف کو مل کر پلیننگ کرنی چاہیے، ایسا لگ رہا ہے کہ بابر تن تنہا لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے بابر کی کپتانی متاثر ہو رہی ہے اور اہم میچز میں بابر وہ کارکردگی بھی نہیں دے پا رہے جو انھیں دینی چاہیے۔

دوسری جانب ڈریسنگ روم کی خبریں باہر دینے والوں پر طنز کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ جو بھی یہ خبریں دے رہا ہے اسے میرا سلام ہے، یہ خبریں سچی ہیں یا جھوٹی انہیں پھیلاکر آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، آپ ٹیم کے خیر خواہ ہو، محب وطن ہو آپ کے ایک ملین فالوورز ہونے چاہئیں۔سابق کپتان نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم میچ ہارتی ہے تو پلیئرز اور اسپورٹس اسٹاف سے زیادہ کسی کو دکھ نہیں ہوتا، اس دوران اپنی اولاد بیگم بھی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی، ایسی صورتحال میں اگر ڈریسنگ روم میں اونچ نیچ ہوئی ہے تو میرے خیال میں یہ ہونی چاہیے، عمران خان، وسیم اکرم، شاہد آفریدی، یونس خان بھی کھلاڑیوں پر غصہ کر چکے ہیں، بابر کا حق ہے وہ کپتان ہے اگر شاہین نے کہا تو اس کا بھی حق ہے کیونکہ وہ فرنٹ لائن بولر ہے، میں بھی ڈریسنگ روم میں غصہ کرچکا ہوں، بطور قوم اگر ہم صرف بہت پیار کریں گے کھلاڑی سر پر چڑھ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…