ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

طالبان ۔۔اب فیصلہ خود کرو، پاکستان کا افغانستان کوواضح پیغام

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نے افغانستان پر واضح کر دیا ہے کہ طالبان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ افغان حکومت نے خود کر نا ہے تاہم اسے چین اورامریکہ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کر نا چاہیے اور یہ ممالک پاکستان کےلئے جو کر دارتجویز کرینگے پاکستان ادا کر نے کےلئے تیار ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کے اپنی سر زمین پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کر نے اور جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے کےلئے بھی حکمت عملی مرتب کرلی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امن اور مفاہمت کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکومت کو اس کی پالیسی میں تعاون کا یقین دلایا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ خود افغان حکومت کو کرنا ہوگا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ اور چین کو امن اور مفاہمت کے عمل میں ساتھ لیکر چلا جائے تاکہ اسے بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہو ۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر افغان حکمران فوجی کارروائی کو ناگزیر سمجھتے ہیں تو اس حوالے سے بھی بات چیت کے ذریعے فیصلہ ہونا چاہیے پاکستان مخلصانہ طورپر ہر معاملے میں تعاون کریگا ۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہاکہ ہماری اطلاعات کے مطابق بعض طالبان جنگجو حال ہی میں پاکستان چھوڑ گئے ہیں کیونکہ انہیں یہ وارننگ دی گئی تھی کہ وہ افغان سرزمین پر گڑ بڑکےلئے پاکستان کی سر زمین کو استعمال کر نا بند کر دیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ افغانستان کی سر زمین پر بھی اس کی جنگ نہیںلڑے گا اس حوالے سے افغان حکومت کو ہی کر دار ادا کر نا ہوگا ۔حکام نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی پاکستان کی مداخلت کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام نے حکمت عملی بنالی ہے تاکہ پاکستان کا کیس عالمی ادارے میں موثر انداز میں پیش کیا جاسکے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد حاصل کرلئے ہیں جو عالمی ادارے کو پیش کئے جائینگے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت سے تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے لیکن بھارت کو اس کےلئے اپنا جارحانہ رویہ اور پاکستان میں مداخلت ختم کر نا ہوگی ۔بھارت پاکستان کے خلاف بھرپور پراپیگنڈے میں مصروف ہے جبکہ وہ خود پاکستان کے خلاف افغان سر زمین کو استعمال کررہا ہے جس کے ثبوت پاکستان حاصل کر چکا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک جامع خطاب ہوگا جس میں مسئلہ کشمیر ¾افغانستان کی صورتحال ¾ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں ¾ہمسائیہ ممالک سے تعلقات اور مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیاءکی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…