جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اپنے ریمانڈ سے لاعلم

datetime 30  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سائفر کیس میں اپنے ریمانڈ سے متعلق لاعلم ہیں۔ذرائع کے مطابق سائفر کیس پر پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا رات گئے اجلاس ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔پی ٹی آئی قانونی ٹیم حیران ہے کہ وکیل کے بغیر ریمانڈ کیسے لیا کیا گیا؟ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی اعجاز بٹر نے کہا کہ قانونی ٹیم سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہونے کے لیے جا رہی تھی مگر قانون کا مذاق بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے بہت سوالات ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ریمانڈ کب لیا گیا؟ ریمانڈ سابق وزیر اعظم اور ان کے وکلا کو بتائے بغیر کیسے ممکن ہوا؟واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سائفر کیس میں ایف آئی اے سابق وزیراعظم کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لا چکی ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…