پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بجلی کے بلوں کی قسطیں ہوں گی یا نہیں ؟ فیصلہ آئی ایم ایف کرے گا

datetime 29  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کی سفارشات پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت ہوا۔ تیسرے اجلاس میں بھی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ اس معاملے میں آئی ایم ایف سے رجوع کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے کابینہ کو بتایا کہ بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔ادھر وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ بجلی بلوں پر ممکنہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔بجلی کے بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیے بنا نہیں کی جاسکتی اور بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کی تو آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور ٹیکسیشن کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوا ہے جس کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو بجلی بلوں میں ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق دسمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.37 روپے مزید فی یونٹ مہنگا ہوگا جس کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 122 ارب وصول کیے جائیں گے۔اس سے قبل کابینہ اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایم ایف شرائط دیکھنے کے بعد بجلی بلوں پر ریلیف کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…