منیٰ(نیوز ڈیسک) منیٰ میں بھگدڑ مچنے کے باعث 150 سے زائد حجاج جاں بحق ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے پی نے سعودی سول ڈیفنس کے ڈائیریکٹوریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھگدڑ کے دوران 400 سے زائد حجاج زخمی بھی ہوئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق حادثہ مکتب نمبر93 کے قریب پیش آیا جہاں زیادہ تر الجزائر کے شہری مقیم تھے۔سانحے کے بعد تمام قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں پیش آئی ہیں۔اس سے قبل رواں ماہ گیارہ ستمبر کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت کم از کم 107 افراد جاں بحق جبکہ 238 زخمی ہوگئے تھے۔















































