جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بلڈ نگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،تعمیراتی کام ٹھپ ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہوگئے

datetime 25  اگست‬‮  2023 |

رائے ونڈ ( این این آئی )بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،سیمنٹ ،بجری ،ریت ،اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،غریب آدمی چھت کے سائے سے محروم ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1200روپے ،سریا 270روپے فی کلو ،اینٹ فی ہزار 15000روپے ،بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہوجانے سے غریب آدمی کا مکان بنانے اور

چھت کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے ،بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے ،مزدور نے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر ،مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں رائے ونڈ اور گردونواح میں سیمنٹ ،بجری ،ریت ،اینٹ کی قیمتیںڈیلر منہ مانگی وصول کررہے ہیں،حکام کی غفلت کے باعث بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہ ہونے سے ہر ڈیلر من پسند ریٹ وصول کررہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بناکر مقامی سیمنٹ ڈیلرز نے ایکا کرکے 1200 روپے فی بوری ریٹ مقرر کردیا ہے

سیمنٹ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ سے جہاں تعمیراتی کام بند ہو ئے ہیں وہاں مزدوروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگاری کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ،رائے ونڈ شہر میں بلڈنگ میٹریل ڈیلرز مافیا کا روپ دھا ر چکے ہیں ذرائع کے مطابق مقامی بلڈنگ میٹریل ڈیلرز نے رواں ماہ سیمنٹ کی بلیک مارکیٹنگ میں لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں پرانا سٹاک رکھ کر منہ مانگے دام وصول کئے جارہے ہیںضلعی انتظامیہ کی غفلت سے بلیک مارکیٹنگ اور گرانفروشی عروج پر ہے ،گزشتہ روز کئے گئے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ صرف رائے ونڈ شہر میں 400سے زائد مزدور بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے کی وجہ سے بے روزگاری کا شکار ہوئے ہیں

جو روزگار کمانے کیلئے روزانہ اڈے پر آتے ہیں لیکن انہیں کام نہیں ملتا اور مایوس ہوکر واپس گھروں جارہے ہیں ایک ضعیف العمر مزدور کا کہنا تھا کہ مجھے دو ہفتوں سے کام نہیں ملا ،گھر کا واحد کفیل ہوں دو ہفتوں سے گھرمیں فاقے ہیں اگر مزدوری مل جائے تو ایک ہزار سے کم اجرت میں اپنے خاندان کو کیسے پالوں ،رائے ونڈ شہر اور گردونواح میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے تعمیراتی کام ٹھپ ہونے سے سینکڑوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں مزدور طبقہ نے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…