جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کا وہ گاؤں ہے جہاں کوئی شخص ان پڑھ نہیں

datetime 24  اگست‬‮  2023 |

مکوآنہ ( این این آئی )پاکستان کے صوبے پنجاب میں واقع ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں کوئی ان پڑھ نہیں۔ گاؤں رسول پور میں شرح خواندگی 100فیصد اور جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

گاؤں رسول پور 1933 میں قائم ہوا جہاں کی آبادی 10ہزار کے قریب ہے، یہاں کے بچے، بوڑھے نوجوان اور خواتین پڑھے لکھے ہیں، گاؤں میں کوئی بھی ان پڑھ نہیں ہے، چھوٹی سے چھوٹی دکان پر گریجویٹ یا ایم اے شخص بیٹھا ہے، یہاں کے اکثر لوگ ڈاکٹر،پی ایچ ڈی، پائلٹ،انجینئر اور استاد سمیت دیگر اعلیٰ اداروں میں تعینات ہیں۔

یہاں کے لوگ کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں، گاؤں کے ترقیاتی کام ہوں یا دیگر مسئلے مسائل، یہ لوگ آپس میں مل کر طے کر لیتے ہیں،اس گاؤں میں آج تک کسی بھی شخص پر کوئی بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی مقامی ڈاکٹر دلاور سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں رسول پور کے لوگ تعلیم کے ساتھ کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں،گاؤں میں خوبصورت آموں کے باغات بھی ہیں، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس گاؤں کو ماڈل بنارکھا ہے، گاؤں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، گاؤں کے ترقیاتی کام ہو یا کوئی مسائل، یہ لوگ آپس میں مل کر منصوبہ کو پائے تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔مقامی مصنف ادیب شاعر جمشید کمتر رسولپوری نے کہا کہ رسول پور گاؤں جب سے بنا ہے کسی بھی شخص پر کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی، گاؤں میں پان ،سگریٹ کی دکان نہیں ہے۔

رسول پور کے لوگوں نے باہمی اتحاد سے اس کو ایک مثالی گاؤں بنا دیا ہے، ہم بھی مل کر اپنے شہر اور گاؤں کو اس طرح مثالی بناسکتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…