پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چینی کی قیمت میں اضافہ

datetime 23  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور میں چینی کی قیمت 3 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ کین کمشنر پنجاب نے کہا کہ چینی کی سمگلنگ نہ روکی گئی تو بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کی پرچون قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔مارکیٹ ڈیلرز نے کہا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کی بوری 7600 کی ہو گئی ہے جبکہ پرچون فروشوں نے کہا ہے کہ چینی کی 50 کلو کی بوری 8000 روپے میں پڑتی ہے ،گزشتہ چند روز میں چینی کی قیمت 5 روپے کلو بڑھی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے شوگر ملوں سے اسٹاکس کا ریکارڈ مانگ لیا ہے جس پر ذخیرہ اندوز سرگرم ہو گئے ہیں جس کے بعد چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی، رحیم یارخان کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ چینی کی سمگلنگ نہ روکی گئی تو بحرانی کیفیت کاسامناکرنا پڑسکتا ہے۔کین کمشنر نے واضح کیا کہ چینی سمگلنگ کے باعث سٹاک ختم ہو رہے ہیں، چینی کے موجودہ سٹاکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…