اسلام آباد (نیوزڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی نہ کسی طرح خبروں میں رہتی ہیں اور اب انہوں نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پر شرمناک مہم شروع کردی ، ٹک ٹاکر نے پرانی ویڈیو شیئرکرکے بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش کی جس کی حقیقت پہلے ہی سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر نے دھمکی دی تھی کہ ’عمران خان کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی،اس بار وڈیو پیغام نہیں وڈیو جاری ہوگی‘۔پھر حریم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کردی اور سوال اٹھایا کہ شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی “گرل فرینڈ” سے دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے‘۔
وڈیو 1 : 4 شادیاں کرنے والے شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی “گرل فرینڈ” سے دو گھنٹے طویل ملاقات؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے۔ کوئی شرم حیا؟@CMShehbaz pic.twitter.com/0Wv5kcuf7o
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 21, 2023