جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

datetime 21  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جج ابوالحسنات کی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کو پیش کیا گیا۔

علی وزیر کے چہرے پر کپڑا ڈال کر کمرہ عدالت پہنچایا گیا۔محفوظ شدہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنا دیا۔پراسیکیوٹر نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ایمان مزاری کو ایک دن کا ریمانڈ مل چکا ہے، پولیس کو تاحال کچھ موصول نہیں ہوا، دو دن سے کچھ نہیں ملا، پولیس نے ایمان مزاری سے کوئی تفتیش نہیں کی۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری بھاگ نہیں رہیں، یہیں موجود ہیں، ان کا موبائل اور لیپ ٹاپ پولیس نے لے لیا، ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات ان کے خلاف درج ہیں، ایمان مزاری پر الزام ہے ان کے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری کا پولیس کسٹڈی میں رہنا کوئی ضروری نہیں، ان کے ساتھ 900 سے زائد نامزد ملزمان ہیں، ملک میں وکالت کرنا بھی جرم ہے، ایمان مزاری وکیل ہیں۔ایمان مزاری کے وکلا نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری پر الزام کیا ہے؟ معلوم تو ہو۔ پراسیکیورٹر راجا نوید نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں جلسہ ہوا، ریاست مخالف نعرے اور تقاریر ہوئیں، ایمان مزاری پر 2022 میں ایسا ہی ریاست مخالف بیانات پر کیس درج ہو چکا ہے۔پراسیکیورٹر نے کہا کہ ایمان مزاری سے ثبوت برآمد کرنے ہیں، ان کا فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے۔پراسیکیورٹر راجا نوید نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی سے ایمان مزاری کا پہلے ریمانڈ کی درخواست کی جا رہی ہے، ایمان مزاری اور علی وزیر کے ذریعے شریک ملزمان تک بھی پہنچنا ہے۔

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سوال ہے ابھی تک ایمان مزاری کے خلاف کوئی ثبوت کیوں نہیں لایا گیا؟ فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ یا وائس میچنگ ٹیسٹ اب تک کیوں نہیں کرایا گیا؟ ان کی تقریر سوشل میڈیا پر ہے، لیپ ٹاپ اور موبائل بھی پولیس کے پاس ہے۔وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری کو حراست میں رکھ کر کیا ملے گا؟ ان کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں، پولیس شاید بھول گئی کہ ان کے گھر بھی مائیں بہنیں ہیں۔ایمان مزاری کی قانونی ٹیم نے ملزمہ سے ملاقات کرنے کے لیے اے ٹی سی سے اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کل بیہوش ہوئیں، تھانے میں ملاقات نہیں کر پائے۔ایمان مزاری عدالت پہنچنے پر والدہ شیریں مزاری سے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے، مجھے میری نظموں کی کتابیں نہیں دی گئیں، مجھ سے دوران تفتیش کسی نے کوئی سوال نہیں پوچھے۔دور ان سماعت علی وزیر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں، جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی۔جناب اسپیکر! علی وزیر نے جج کو غلطی سے اسپیکر کہہ دیا۔وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، اس لیے اسپیکر کہہ دیا۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میں بھی سن رہا ہوں، آپ اسپیکر کہہ سکتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، اتنا پیارا ملک ہے ہمارا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…