ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

ماہ جولائی کے دوران معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں

datetime 1  اگست‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)ماہ جولائی کے دوران معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں، رواں ماہ کے دوران بھی بارشوں کا غیرمعمولی سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا جس سے دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں بھی اضافہ ممکن ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق عمومی طور پر ماہ جولائی کے دوران ملک میں اوسطاً49ملی میٹر بارشیں برستی ہیں، اندازہ تھا کہ رواں سال کے دوران بھی ماہ جولائی کے دوران معمول کے مطابق ہی بارشیں برسیں گی لیکن صورت حال کافی مختلف رہی۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق گزرنے والے مہینے کے دوران اب تک 79 فیصد بارشیں برس چکی ہیں جو معمول سے 60 فیصدزیادہ رہیں، اگست کے دوران بھی کچھ ایسی ہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ذرائع فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کے باعث ملک بھر میں جانی اور مالی نقصانات کا تناسب بھی گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ رہا، اب جبکہ اگست کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے تو مزید نقصانات کے خدشات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، یہ صورتحال دریائوں میں پانی کے بہا ئوپر بھی اثر انداز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…