ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

جولائی میں معمول سے 73 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ

datetime 28  جولائی  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)جولائی میں معمول سے 73فیصد زیادہ بارش ریکارڈکی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 26 جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں،جولائی میں 73 فیصد معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں51.5ملی میٹر اوسط بارشوں کے مقابلے میں89.1ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گلگت بلتستان میں 229فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں 176فیصد، بلوچستان میں 114، پنجاب میں 40فیصد زیادہ بارش برسی۔

اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں35، خیبرپختونخوا میں 19فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان میں 11.0ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 36.3ملی میٹر زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 24.4ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 52.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سندھ میں 48.5ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 134.0ملی میٹر بارش برسی، پنجاب میں 86.2ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 120.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آزاد کشمیر میں 134.9ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 182.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، خیبرپختونخوا میں 84.4ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 100.4ملی میٹر بارش برسی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…