بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی تخریبی سرگرمیاں،پاکستان کا پہلی بار بڑے اقدام کا فیصلہ،بھارت مشکل میں پڑ گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی تخریبی سرگرمیاں،پاکستان کا پہلی بار بڑے اقدام کا فیصلہ،بھارت مشکل میں پڑ گیا،پاکستان نے تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام بھارتی مداخلت کا معاملہ موثر انداز میں اٹھانے کیلئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی مداخلت کے پاکستان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں پاکستان بھارتی پراپیگنڈے کا جواب نہیں دے گا کیونکہ اس کے پاس نئی دہلی کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے اور بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مقصد اسے جارحیت سے روکنا ہے۔ پاکستان نے کبھی غیر ریاستی عناصر کو بھارت نہیں بھیجا بلکہ مادر وطن کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کی غیر متزلزل مہم شروع کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ افغان سرزمین کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہ ہے سانحہ بڈھ بیر میں افغان عناصر کے ملوث ہونے کے ثبوتوں سے افغانستان کی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک جامع تقریر ہوگی جس میں تنازعہ کشمیر افغانستان کے مسئلے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کوششوں’ چین کے ساتھ تعلقات اور جنوبی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی ذکرہوگا۔وزیر اعظم تقریر میں بھارت کی سرحدوں پر قیام امن اور ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم تجاویز بھی دیں گے۔ پاکستان سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے اور بھارتی شمولیت کی مخالفت کرےگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…