مکہ المکرمہ( نیوزڈیسک)مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کررہے ہیں اور داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرنا عظیم بات ہے، اسلام کو تمام مذاہب پر فضیلت حاصل ہے، اسلام کا بنیادی فلسفہ امن اور صرف امن ہے، اسلام کے علاوہ کوئی دین ، دین حق نہیں، دین اسلام نے انسانوں کے لئے بہترین ضابطہ حیات پیش کیا اور انسانوں کو یکجا اورمتحد کیا۔ اسلام کی ہدایات ہی ہمیں سیدھے راستے پر گامزن کرتی ہیں، شکر ہے اس پروردگار کا جس نے مسلمانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ جینا مرنا اور مال و دولت اللہ کی امانت ہے، مال اورجوانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، اللہ کی رحمت نہ ہوتی تو ہماری حالت کسی قابل نہ ہوتی۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا چاہیے، تقویٰ اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں، بے شک تقویٰ والے ہی اللہ کے نزدیک ہیں، شرک عظیم ترین گناہ ہے، جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔شیخ عبد العزیز آل شیخ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے، مکہ مکرمہ مسلم امہ کے لیے اتحاد کی علامت ہے،اللہ کا کرم اور رحمت ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے،آج امت مسلمہ میں فساد پھیلا ہے اور اخلاص ختم ہوچکا ہے، ہم اخلاق و اخلاص کو اختیار کریں کیونکہ یہی اللہ کا حکم ہے، نبی کریم? کے بتائے راستے پر چلیں تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتا۔دور حاضر میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفتی اعظم نے فرمایا کہ کچھ لوگ امت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتےہیں، اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں جو مختلف اندازمیں سازشوں میں مصروف ہیں، دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔ نبی کریم ?نے کسی کی جان لینے اور فتنہ پھیلانے سےمنع فرمایا ہے، ایک مسلمان کبھی دوسرے مسلمان پر لعنت بھی نہیں بھیجتا، اسلام کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، گمراہ جماعتوں کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے، انتہاپسندی کا پرچار کرنے والے گروہ عالم اسلام کو دور جاہلیت میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اللہ ظلم کرنے والوں کو جلد صفحہ ہستی سے مٹادیتا ہے، مسلمان صبرکو اختیارکریں اوردین پرعمل درآمد کریں۔ مسلمان مخالف اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی مدد کرے گا۔مفتی اعظم نے اپنے خطبے میں نوجوانوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ امت کےنوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے، ہر مسلمان نظام تعلیم بہتر کرنے کی کوشش کرے، جدید علوم سے بہرہ ور ہوکر ہی اسلام دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اللہ سےڈرناہی بھلائی کاراستہ ہے،اصل زندگی ا?خرت کی ہی ہے، یہ حیات عارضی ہے، غیر مسلموں کوبھی قتل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اے مسلمانوں! مسجد اقصیٰ آج آپ کوپکاررہی ہے، مسلمان ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں۔
داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، خطبہ حج
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، ...
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے ...
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ ...
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، علیمہ خان
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب نے معافی مانگ لی
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کریگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف...